Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلی سے 12ویں جماعت تک کوئی طالبعلم فیل نہیں ہوگا، سندھ حکومت

شائع 30 مئ 2020 06:33am
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک کوئی طالب علم فیل نہیں ہوگا، نویں اور گیارہویں کے امتحانات میں فیل اورغیرحاضر طلبا کو بھی پاسنگ مارکس دیے جائیں گے، کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

پانچ مرتبہ ڈرافٹنگ کے بعد محکمہ تعليم سندھ کی کميٹی نے تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تجاويز منظوری کيلئے وزیرتعلیم سندھ کوارسال کردی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی کمیٹی نے تجويزدی ہے کہ رواں سال کوئی امتحان نہیں ہوگا، دسویں، بارہویں جماعت ٹیکنیکل بورڈ سمیت کسی امتحان کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائيگا، بارہویں جماعت کے طلبا کو فرسٹ ائیر اوردسویں جماعت کے طلبا کو نویں جماعت کے نمبرز کيساتھ مزید 3 فیصد نمبرز بڑھا کرپاس کرنے کی تجويز دی گئی۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے فیل اور غیرحاضر طلبا کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کردیا جائے۔

کميٹی نے نویں سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں طلبا کو پروموٹ کرنے کی تجويزدی۔ آئندہ سال امتحانات میں دسویں اور بارہویں جماعت میں طلبا جو نمبرز حاصل کریں گے وہی ان کے نویں اور گیارہویں جماعت کے نمبرز ہونگے۔

یہ تجاویز میٹرک انٹر سمیت ٹیکنیکل بورڈز کے زیرانتظام ہونے والے تمام بورڈز کيلئے دی گئیں۔ سندھ بھر میں سالانہ امتحانات میں 9 لاکھ طلبا شریک ہوتے ہیں۔